Jang News:
2026-07-24@12:22:55 GMT

لاہور میں 3 دن بسنت منانے کی اجازت ہوگی، عظمیٰ بخاری

اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT

لاہور میں 3 دن بسنت منانے کی اجازت ہوگی، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صرف 3 دن کےلیے لاہور میں بسنت منانے کی اجازت ہوگی۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خاص پوائنٹس پر پتنگ اور ڈور مل سکے گی ہر جگہ یہ نہیں ملے گی، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ والوں سے پلان مانگا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف 3 دن کے لیے لاہور میں بسنت منانے کی اجازت ہوگی، کوشش ہے کہ ان دنوں میں لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں میں شاید موٹر سائیکل جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جو لوگ رولز پر عمل نہیں کریں گے ان کے لیے بہت سخت سزا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی اگلے سال پورے پنجاب میں بسنت منائیں، یہ ایک فیسٹیول ہے جس کو فیسٹیول کی طرح منانا ہے، تعطیل کا فیصلہ بھی جلد ہوجائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی اجازت

پڑھیں:

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

سٹی 42: آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے ۔ 
علی رضاکوڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ لاہورتعینات کردیاگیا،عامر اقبال ڈی ایس پی انکوائری لاہور سے ڈی ایس پی صدر سپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کیا ۔ محمد خالد کاایس ڈی پی او فورٹ عباس بہاولنگر سے تبادلہ کرکے  ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا
انعام الحق منتظر تقرری سے ڈی ایس پی سٹی سپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کیا گیا ۔ ناصر محمود کا ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ننکانہ صاحب سے تبادلہ کرکے  ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ شیخوپورہ تعینات کردیا ۔ 
محمد اکبر محمود ڈی ایس پی صدر لیہ سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ تعینات ،محمد بشیر کوڈی ایس پی آئی اے بی شیخوپورہ ریجن تعینات کردیاگیا۔رائے عبدالغفار ڈی ایس پی ایچ پی حافظ آباد تعینات ہوگئے ۔ اشفاق احمد ڈی ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ سے ڈی ایس پی سی سی ڈی کوٹ ادوتعینات ہوگئے ۔ محمد دانش ضلعی ٹریفک افسر اوکاڑہ سے ٹریفک افسر رنگ روڈ پولیس لاہورتعینات جبکہ وحید اسحاق ڈی ایس پی صدر مقام ڈولفن سکواڈ لاہورتعینات ہوگئے ۔ 
منصور احمد کا ایس ڈی پی او صدر بھکر سے تبادلہ کر دیا گیامنصور احمد ڈی ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری تعینات ہوگئے ۔محمد سعید ضلعی ٹریفک افسر سرگودھا سے ٹریفک افسر صدر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادتعینات ہوئے ۔ مسعود احمد ٹریفک افسر صدر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد سے ضلعی ٹریفک افسر سرگودھاتعینات ہوگئے ۔ 
توصیف احمد ڈی ایس پی فسادات پولیس سرگودھا سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری فیصل آبادتعینات ،محمد ارحم ڈی ایس پی تفتیش چار انوسٹی گیشن شاخ پنجاب لاہور سے ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہورتعینات اورعبدالواحد کو ڈی ایس پی آپریشنز کینٹ لاہورتعینات کردیاگیا
بابر علی ڈی ایس پی پریژن اسکارٹ لاہور سے ڈی ایس پی دو بٹالین پانچ پنجاب کانسٹیبلری لاہورتعینات ہوگئے ۔ محمد آصف خان ڈی ایس پی صدر مقام چنیوٹ سے ڈی ایس پی پریژن اسکارٹ لاہورتعینات کیے گئے ۔ محمد احسان اشرف ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور سے سی پی او پنجاب لاہورتعینات کردیے گئے  راؤ دلشاد علی ایس ڈی پی او سٹی رحیم یار خان سے ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہورتعینات ہوگئے ۔
 

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار