سٹی 42: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  پریس کانفرنس میں کے پی  کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کوآڑے ہاتھوں لیا۔  انہوں نے کہا کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن وہ پنجاب میں مہمان ہیں اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 

 ڈی جی پی آر میں وزیر اطلاعات عظمی ٰبخاری نے ایک دبنگ پریس کانفرنس کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے دورہ  لاہور پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی دورہ کے موقع پر جو غنڈہ گردی ،بدمعاشی اور غلیظ گفتگو کےپی کے مہمانوں نے کی وہ افسوسناک ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا، سہیل آفریدی کی سکیورٹی کےلیے پنجاب پولیس نے اقدامات کئے۔ اگر کوئی "انقلاب"  پیدل چل کر لبرٹی نہیں پہنچا تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ۔

مسجدالحرام میں خودکشی کی کوشش ناکام بنانے والا رضا کون نکلا؟

عظمیٰ بخاری نے کے پی کے وزراکی جانب سے موٹر وے کے چکری انٹر چینج پر وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب کے وزرا کے متعلق  کہے گئے نازیبا الفاظ پر افسوس کااظہار کیا۔انہوں نے  کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے اپنی تربیت دکھائی جو انہیں ان کے لیڈر نے دی ۔عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ سہیل آفریدی کےساتھ لاہورآنے والے لوگوں نےجوگفتگوکی ان کیلئےمیرے پاس صرف مہذب لفظ "جنگلی" ہے۔ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن وہ پنجاب میں مہمان ہیں اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

"کلین لاہورمشن" اور"ڈویلپمنٹ پروگرام" پرعملدرآمد تیزی سے جاری 

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے  پنجاب حکومت کے 90سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ امن و امان ، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں پر مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا