قومی ایئر لائن کی جدہ سے ملتان پرواز کی دو فضائی میزبان لڑ پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
قومی ایئر لائن کی جدہ سے ملتان پرواز کی دو فضائی میزبان لڑ پڑیں۔ دونوں خواتین کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنچ پر ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے آفیسر نے بیچ بچاؤ کروایا، لڑائی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ جھگڑے کا واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا، جھگڑے پر دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔