ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی اور معیار پر سمجھوتا نہیں ہوگا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251228-08-10
نارروال/ اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور کوالٹی اولین ترجیح ہے، ضلع نارووال میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ایم ایل-ون کراچی–روہڑی سیکشن پر کام کا آغاز 2026 میں متوقع ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کو 3 سال میں مکمل کیا جائے اور اسے سب سے زیادہ ترجیحی منصوبہ قرار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں چیئرمین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب ضلع نارووال میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں سے ہماری قیادت کمیشن وصول نہیں کرتی تو پھر ان پروجیکٹس کے معیار اور کوالٹی پر کسی طرح کمپرومائز کیا جاسکتا ہے، اس لییے تمام تر ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور کوالٹی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔اجلاس میں ضلع نارووال کی حدود میں محکمہ ایریگیشن فلڈ بند ڈویژن،محکمہ بلڈنگ اور ہائی ویز کیجانب سے جاری ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں میں
پڑھیں:
دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر
نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟
ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔
کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔