data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251228-08-17
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ اللہ کا دین دنیا میں مغلوب نہیں غالب ہونے کے لیے آیاہے۔دنیا میں آج چاروں طرف سید مودودی ؒ کی تحریک کا ڈنکا بج رہا ہے۔بنگلا دیش سے ٹھندی ہوائیں آرہی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے بنگلا دیش میں جبر کے سامنے حق کو غلبہ عطا فرمایا ہے۔ پوری دنیا میں اللہ کی حاکمیت قائم ہوگی۔ اسلامی تحریک کے داعی کو چاروں طرف کے حالات سے باخبر رہنا چاہیے اور استقامت کے ساتھ رنگ ونسل کے تعصبات سے بالا تر ہو کر انسانوں پر رحمت بن کر اور عاجزی وانکساری کے ساتھ دعوت کا کام کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے زیر اہتمام مسجد طیبہ زمان ٹاؤن کورنگی میں منعقدہ دعوتی و تربیتی اجتماع سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان ،امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ،معروف اسلامی اسکالر مولانا حسین احمد مدنی ،جمعیت اتحاد العلما ضلع کورنگی کے صدر قاری منصور احمد قریشی،سیکرٹری ضلع انجینئر نوید اختر نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر سابق امیر ضلع کمال احمد فاروقی ،معاون امیر ضلع عاشق علی خان ،نائب امیر ضلع منصور فیروز بھی موجود تھے۔شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ جبر کی قوتوں کا مقابلہ کیا ہے۔بنگلا دیش اور مصر میں ہمارے قائدین کوموت کی سزائیں دی گئیں، تحریک اسلامی کے کارکنان اور قائدین پر زمین تنگ کر دی گئی۔آج بھی ہزاروں کارکنان اور قائدین مصر کی جیلوں میں ہیں لیکن یہ راستہ حق کا راستہ ہے۔ہم نے ہمیشہ صبر کے ساتھ ہر جبر کا مقابلہ کیا ہے۔طاغوتی قوتیں سید مودودی ؒکی فکر سے خوفزدہ ہیں۔ہم غیر اللہ کے بجائے اس زمین پر اللہ کی حاکمیت کو قائم کرنا چاہتے ہیں۔ظلم وستم کی جتنی بھی آندھیاں چلے ہم استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اللہ کے دین کو تو غالب ہی ہونا ہے چاہے کفر کو کتنا ہی برا لگے۔تحریک اسلامی کے کارکنان کی ذمے داری ہے کہ وہ حکمت کے ساتھ دعوت کا کام کریں اور اپنے ہاتھ اور زبان سے کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں۔دشمن کے ہتھیار اور اس کے میڈیا اور طاقت کے مراکز پر نظر رکھے۔چاروں طرف کے حالات سے باخبر رہے اورآپس میں اخوت بھائی چارگی اور ایثار کا رویہ قائم کیا جائے اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کیا جائے۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں قیام امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔شہید مرزا لقمان بیگ،شہید محمد اسلم مجاہد ،شہید جمال طاہر، شہید ڈاکٹر پرویز محمود ودیگر شہدا نے اپنے خون سے اس شہر کی آب یاری کی ہے۔آج ان شہدا کے خون کے طفیل اس شہر میں امن قائم ہوا ہے۔16سال سے پیپلز پارٹی اس صوبے کے اقتدار پر قابض ہے لیکن یہاں پر بدامنی کا راج ہے پیپلز پارٹی نے اپنی نااہلی اقربا پروری اور کرپشن سے کراچی جیسے میگا سٹی شہر کو جو پورے ملک کو پال رہا ہے۔پیپلزپارٹی نے اس شہر کومسائلستان بنا دیا ہے اور کراچی شہر کے باسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور ہرشخص پریشانی مشکلات کا شکار ہے۔جماعت اسلامی کل بھی کراچی کی عوام کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی ہم ان کے ساتھ موجود ہیں۔روزانہ ہی اس شہر میں کوئی نیا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے لیکن ہم اب کراچی کی عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کا ظلم وزیادتی برداشت نہیں کریںگے۔فارم 47والوں کو زبردستی اس ملک اور شہر پر مسلط کر کے عوام پر ظلم کیا گیا ہے۔جماعت اسلامی کے تحت دعوت اور خدمت دونوں کے کام جاری رہیں گے۔ماہ جنوری میں ہم ممبر سازی مہم شروع کررہے ہیں جو کہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ کی جائے گی اور 5 ملین نئے ممبران کو ہم جماعت اسلامی میں شامل کریںگے۔کراچی کے9 ٹاؤنز میں جماعت اسلامی موجود ہے اور جماعت اسلامی کے ٹاؤنز اور یونین کمیٹیوں میں شفاف اور دیانت داری کے ساتھ ترقیاتی کام جاری ہیں اور ہم بلا تفریق عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔کارکنان اللہ اورقرآن سے تعلق کو مضبوط بنائیں اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی۔امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ اجتماع عام کے بعد آج ہم ایک بار پھر جمع ہوئے ہیں ہم اپنی کوتاہیوں کا جائزہ بھی لے رہے ہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کی منصوبہ بندی اورآگے بڑھنے کا راستہ بھی تلاش کررہے ہیں۔جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدو جہد میں مصروف عمل ہے اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی ہمارے تمام مسائل کا واحد حل ہے۔معروف اسلامی اسکالر مولانا حسین احمد مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن روشنی اور نور ہے قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے اور زندگی کے ہر دائرے میں دین اسلام کو نافذ کیا جاسکتا ہے۔قاری منصور احمد قریشی نے کہا کہ قرآن وسنت کا نظام ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی اسلامی کے ہیں اور کے ساتھ ہے اور کہا کہ نے کہا اور اس

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی