data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251228-08-23
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ ملک میں رائج ظالمانہ جاگیردارانہ اور استحصالی نظام نے عوام کو محکوم اور غلام بنایا ہوا ہے ، آزادی کے 78سال میں ایک دن بھی ہمیں آزاد و جمہوری ملک دیکھنا نصیب نہیں ہوا ، ہم انگریز کی غلامی کے ایک نظام سے نکل کر دوسرے غلام نظام میں جکڑے ہوئے ہیں ، ملک میں طاقتور لوگوں ، جاگیرداروں اور نوابوں کے نظام کو قبول کر کے جمہور دشمن نظام کو ہم پر مسلط کیا گیا اور آج اسی وجہ سے ملک کو ایک ایسے نئے نظام کی ضرورت ہے جو عوام کو غلامی کے بجائے آزادی دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ بدل دو نظام ایک تحریک‘ ایک جدو جہد‘‘ کے موضوع پر جماعت اسلامی ضلع ملیر کے تحت تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر کی تقسیم کے بعد بھارت میں تو جاگیرداری نظام کو ختم کر دیا گیا، پاکستان میں اس نظام کو برقرار رکھ کر ملک کو آزادی کے حقیقی سے محروم مقاصد اور انسانوں کی رائے کو کچل دیا گیا جس کے نتائج آج ملک کی سیاسی اور اقتصادی زبوں حالی کی شکل میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب انبیاؑء کی سنت ہے لہٰذا اس سنت کی پیروی کرتے ہوئے موجودہ گلے سڑے اور ظالمانہ نظام کو بدلنا ہر فردکا فرض ہے کیونکہ زمامِ کار جاگیرداروں اور بیوروکریسی سے عوام تک منتقل کیے بغیر انقلاب نہیں آسکتا اور تبدیلی کے لیے نظام بدلنا ہوگا ، سچ کے حق میں گواہی دینا ہوگی اور جھوٹ کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوری راستے بند کیے جا رہے ہیں ، آئین کی بالا دستی عملاً ختم ہو چکی ہے ، اس صورتحال میں اصلاح معاشرہ کی جدو جہد ہر فرد پر لازم ہے ، جماعت اسلامی ایک تنظیم ہی نہیں ایک تحریک ہے جو ذہنوں کی آبیاری اور فکر کو اُجاگر کرتی ہے اور دین کے جامع تصور کو پیش کرنا ہی تحریک کا اصل مقصد ہے ، یہی بات سید مودودیؒ نے ہمیں بتائی کہ دین ہم سے کیا چاہتا ہے ۔ تربیتی اجتماع سے مولانا عبد الحق ہاشمی ، مفتی امتیاز مروت ، مولانا سعید دھامرہ، سید مفخر علی نے بھی خطاب کیا ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نظام کو

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار