پاکستان کی یمن میں امن و استحکام کی سعودی اور اماراتی کوششوں کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251228-08-20
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے اورخطے میں استحکام کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حالیہ سفارتی کوششوں کی حمایت کر دی ہے۔پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن کی بدلتی ہوئی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے،ہم اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔دفترخارجہ نے مزیدکہا کہ ’ہم یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یمن کے تمام فریق ایسے کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کریں گے جو صورتحال کو مزید بگاڑنے کا باعث بنے۔‘’ہم یمن کے تمام گروہوں پرزوردیتے ہیں کہ وہ طے شدہ پیرامیٹرزکی بنیاد پرایک جامع،مذاکراتی اورسیاسی حل کے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ تعمیری بات چیت کا حصہ بنیں۔‘دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی علیحدگی پسندوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلیے ایکشن لینے پرمجبور ہونگے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق علیحدگی پسند گروپ ایس ٹی سی نے چند دن پہلے صوبہ حضرموت پر قبضہ کیا تھا،ایس ٹی سی کے جنگجوؤں نے بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کو عدن شہر سے بے دخل کیا،ایس ٹی سی نے اپنی فورسز واپس بلانے کی سعودی اپیل بھی مسترد کردی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔