توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251228-08-26
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے اپیلیں تیار کر لی، یہ اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔اپیلوں کے متن کے مطابق عدالت نے انعام اللہ شاہ، جسے برطرف کیا جا چکا تھا، کے بیان پر انحصار کیا جبکہ برطرف شدہ گواہ کے بیان کو بنیاد بنانا قانونی طور پر درست نہیں، عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر بھی انحصار کیا جو قانون کے خلاف ہے۔درخواست گزاروں کے مطابق استغاثہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دو الگ الگ اپیلیں پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی جن میں توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی جبکہ سپیشل سنٹرل عدالت کو اس مقدمے کی سماعت کا اختیار بھی حاصل نہیں تھا، مزید کہا گیا ہے کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے اپنے پاس رکھا تھا، مقدمہ بغیر تفتیش کے قائم کیا گیا اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار سرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتا اس لیے ان کے خلاف کارروائی قانون کے منافی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔