حکمراں اتحاد نے پی آئی اے کی نجکاری کردی،مرتضی خان جتوئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251228-11-7
محراب پور(جسارت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نجکا ری کیخلاف تھی لیکن حکمراں اتحاد نے پی آئی اے کی نجکاری کردی، پی پی اب نظریاتی پارٹی نہیں رہی،سندھ میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پیپلز پارٹی کے چیئرمین مرتضیٰ خان جتوئی کا کہنا تھاکہ جو ادارے حکومت کونقصان دے رہے ہیں انکی نجکاری کر دی ہے، پی آئی اے کی طرح اسٹیل مل بھی حکومت کیلئے خسارے کا باعث ہے ،بحیثیت وفاقی وزیرکابینہ اجلاس میں اسٹیل مل کی نجکاری کی تجویز دی تھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پارٹی کا نظریہ مختلف تھا، شہید رانی بے نظیر بھٹو کے دور میں قدرے بہتر تھا، لیکن اب پارٹی ان نظریات سے بہت دور چلی گئی ہے، عوام کیلئے کوئی سہولت نہیں ہے، کارکنوں کو کوئی پوچھننے والا نہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے جس سے ادارے تباہ ہورہے ہیں، جب ایس ایس پی پیسہ دیکر پوسٹ لیں گے تو امن کہاں ہوگا،امن نہیں ہے انصاف نہیں ہے ان پر جھوٹے مقدمات ہوئے اور انہیں پولیس کی بجائے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے،سندھ کے حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ ہر طرف لوٹ مار، قتل و غارت گری عروج پر ہے، گھوٹکی اور شکارپور کے علاقوں میں سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے اور بااثر افراد بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں، حکومت امن کے قیام کیلئے کوششیں کرئے، سندھ کی تاجر برادری، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،عدم تحفظ ایک ایسی بیماری ہے جس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو پھیل کر ہر علاقے اور شہر تک پہنچ کر نقصان کا باعث بنتی ہے، نیشنل پیپلز پارٹی کے چیئرمین غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے مورو پہنچ کر لالہ عتیق الرحمان پٹھان سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی، اس موقع پر عزیز چانڈیو، غلام رسول پیرزادو، راجہ جے ایم کورائی، مورائی جنید راجپوت، شاہ بیگ بہرانی، کاشف لغاری بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.