data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251228-11-11
شکارپور (نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے عوام کی حقوق اور عوام کی بہتری کے لیے جان کے نذرانے پیش کیے، پ پ پ رہنما، نوجوانوں میں ایک الگ جوش ہے جذبہ ہے اور ان کو اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کا ، بلاول بھٹو کی قیادت میں ان شاء اللہ نوجوان کی قیادت ایک نئی سوچ نئی تبدیلی لائے گی ، پی پی رہنما۔ تفصیلات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 برسی کے موقع پر مدیجی ، رستم ، وزیر آباد ، شکارہور ، گڑھی یاسین سے علیحدہ علیحدہ قافلہ روانہ شکارپور سے صوبائی وزیرِ میر بابل خان بھیو ، ضلع صدر میر عابد خان بھیو ، سردار جاگن خان بھیو کا قافلہ پیپلز سیکرٹریٹ بھیو ھاؤس،سابق صوبائی وزیر ایم پی اے امتیاز احمد شیخ ، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری فراز احمد شیخ کا قافلہ شکارہور ہاؤس، ایم این اے شہریار خان مہر ، ایم پی اے عارف خان مہر کا قافلہ وزیر آباد، ضلع جنرل سیکرٹری سردار ذوالفقار خان کماریو کا قافلہ ترائی ھاؤس مدیجی، ایم پی اے آغا شہباز خان درانی کا قافلہ کوٹ درانی گڑھی یاسین، ضلعی وائیس چیئرمین آغا کامران خان کا قافلہ رستم ہاؤس ، سابق صوبائی وزیر مقبول احمد شیخ ، فیاض محمود شیخ کا قافلہ شیخ ہاؤس سے پیپلز سیکرٹریٹ سے روانہ ہوئے قافلے میں سیکڑوں گاڑیاں اور کارکنوں کی بڑی تعدادِ شریک رہی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا نے بتایا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لاکھوں لوگ گڑھی خدا بخش میں شرکت کریں گے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کی سرمایہ تھی، شکارپور سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں کی تعداد میں اپنی شہید کو سلام پیش کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے ورکر شہید بی بی کے جیالے بلاول بھٹو کے جانثار گڑھی خدابخش پہنچ کر اپنی لیڈر کو سلام پیش کریں گے،بلاول بھٹو سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بات کرتے ہیں سندھ تو ان کا گھر ہے ،بلاول بھٹو شہید ذالفقار علی بھٹو کا کاپی ہے اور اسی کی طرح وہ تو پوری دنیا کی بات کرتے ہیں ،عوام پیپلز پارٹی کی منشور کو سمجھتی ہے اور اس کے پیچھے کھڑی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے عوام کی حقوق اور عوام کی بہتری کے لیے جان کے نظرانے پیش کیے، نوجوانوں میں ایک الگ جوش ہے گرم جوش ہے اور ان کو اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہے بلاول بھٹو کی قیادت میں ان شاء اللہ نوجوان کی قیادت ایک نئی سوچ نئی تبدیلی لائیگی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کی قیادت کا قافلہ عوام کی ہے اور کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار