صوبائی حکومت عوامی بہتری کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے،شکیل قادر
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بہتر اور مؤثر خدمات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مربوط نظم و نسق، ادارہ جاتی شفافیت اور عوامی اعتماد کے بغیر سرکاری خدمات مؤثر نہیں ہو سکتیں، اسی لیے تمام محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔اٹھارویں نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے بتایا کہ صحت کے شعبے میں فوری سہولیات کی فراہمی کیلئے عارضی بنیادوں پر 4 ہزار ڈاکٹرز اور عملہ بھرتی کیا گیا جبکہ صوبے بھر میں 918 بنیادی مراکز صحت فعال کیے گئے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ کے تحت اب تک تین لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 14 ہزار اساتذہ کی بھرتی سے صوبے میں 14 ہزار 556 سرکاری اسکول فعال ہو گئے ہیں، جبکہ بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے 650 سے زائد نئے اسکول قائم کیے گئے، جس سے 95 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم تک رسائی ملی۔چیف سیکرٹری کے مطابق صوبے میں دس سالہ ترقیاتی پلان کے تحت معیشت، سماجی و ماحولیاتی ترقی، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے 27 ہزار بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے، جس سے توانائی اور سرکاری وسائل کی بچت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے تحت انٹرپرائز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے چھ اضلاع میں 60 ہزار نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اخوت کے تعاون سے 10 ہزار نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت آئندہ پانچ سال میں 3 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کیلئے بھیجا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (ڈی سی سی) کے تحت 35 اضلاع میں 900 سے زائد ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں جن میں سے 100 سے زائد مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم میں 8 ہزار سے زائد رضاکار شریک ہیں اور گزشتہ 13 ماہ سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 50 کروڑ روپے کا کلائمیٹ چینج فنڈ قائم کیا گیا ہے، جبکہ 2025 کے نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل مقابلے میں لورالائی کے برانڈ “لورالائی اولیوز” نے سلور میڈل حاصل کر کے صوبے کا نام روشن کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف سیکرٹری انہوں نے کے تحت
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔