امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں برف میں منجمد، ہزاروں پروازیں منسوخ، ہنگامی حالت نافذ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
نیویارک:
امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جس کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔
نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ میں سڑکیں برف کی موٹی تہہ سے ڈھک گئیں جبکہ سرد ہواؤں اور برفباری نے حدِ نگاہ کو انتہائی کم کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک سٹی کے مشہور سینٹرل پارک میں 4.
شدید موسم کے باعث فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا اور مختلف ایئرپورٹس پر 2100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
مزید پڑھیںآسٹریلیا کے متعدد علاقوں میں دہائیوں بعد غیرمعمولی برف باری
برفانی طوفان کی شدت کے پیش نظر نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ نیشنل ویدر سروس نے نیویارک اسٹیٹ اور کنیکٹی کٹ میں برفانی اور موسمِ سرما کے طوفان کی باقاعدہ وارننگ جاری کر دی ہے۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیویارک کے گورنر نے بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام نے نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ کے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔
ریسکیو اور میونسپل ادارے سڑکوں کی صفائی اور ہنگامی اقدامات میں مصروف ہیں، تاہم موسمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں مزید برفباری صورتحال کو مزید مشکل بنا سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔