پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی فروخت، پی سی بی نے بولیوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے عمل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے بولی دینے والی پارٹیوں کی مکمل جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے، اس مرحلے پر بولی دینے والوں کی مالی حیثیت، انتظامی صلاحیت اور ٹیم چلانے کی اہلیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف سنجیدہ اور اہل سرمایہ کار ہی اگلے مرحلے تک پہنچیں۔
پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دو نئی فرنچائزز کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے مجموعی طور پر 12 بولیاں موصول ہوئیں۔ بولی کمیٹی نے ان تمام درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جس میں مالی ریکارڈ، اسپورٹس مینجمنٹ کا تجربہ اور قانونی امور کو دیکھا گیا، اس جانچ پڑتال کے بعد 10 پارٹیوں کو اہل قرار دیا گیا جبکہ 2 بولیاں مقررہ معیار پر پوری نہ اترنے کے باعث مسترد کر دی گئیں۔
بورڈ کے مطابق جن 10 پارٹیوں کو اہل قرار دیا گیا ہے وہ اب نیلامی کے مرحلے میں حصہ لے سکیں گی، جہاں مالی بولی کے ذریعے دو نئی ٹیموں کے مالکان کا فیصلہ ہوگا، اس طریقۂ کار کا مقصد پی ایس ایل کے معیار، شفافیت اور طویل المدتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں کیا جائے گا۔ نیلامی میں کامیاب ہونے والی پارٹیاں نئی ٹیموں کے لیے راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے کسی ایک شہر کا انتخاب کر سکیں گی۔
پی سی بی کے مطابق دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے پی ایس ایل مزید مضبوط ہوگی، لیگ میں مقابلے کا معیار بہتر ہوگا اور مختلف شہروں کے شائقین کو اعلیٰ سطح کی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس اقدام کو ملکی کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دو نئی ٹیموں کی پی ایس ایل پی سی بی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔