پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب مضبوط قدم؛ترقی کی نئی جہتیں روشن
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
پاکستان کے جدید ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب بڑھنے کے نتیجے میں ملک میں ترقی کی نئی جہتیں روشن ہو رہی ہیں۔
کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیش رفت کے باعث پاکستان عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ابوظبی بٹ کوائن کانفرنس 2025 میں خصوصی انٹرویو میں پاکستان کا کرپٹو وژن واضح کیا ہے۔
چیئرمین بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ مستقبل کے مالیاتی نظام کا بنیادی ستون تصور کرتا ہے۔ 240 ملین آبادی اور 70 فیصد نوجوان قوت رکھنے والا ملک فقط روایتی معیشت پر منحصر نہیں بلکہ ڈیجیٹل معیشت کے نئے ماڈل کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف نوجوانوں کو صارف نہیں بلکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اور نئی معیشت کے معمار بنانا ہے۔ پاکستان غیر منظم کرپٹو مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق شفاف اور سرمایہ کار دوست نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحات کر رہا ہے۔
پاکستانی معیشت ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ، عالمی سطح پر اعتراف
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نےکرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے 3ستونوں پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا ہے۔ ریگولیٹری فریم ورک کی بنیاد وضاحت، مرحلہ وار نفاذ اور ٹیکنالوجی کے ذریعے موثر نگرانی پر رکھی گئی ہے۔ پاکستان میں اہم ایکسچینجز کے لیے عبوری لائسنس، مائننگ، ٹوکنائزیشن اور فنٹیک کے پائلٹ پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند برس میں مائننگ، ٹوکنائزیشن اور ویب3 ڈیولپمنٹ کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ پاکستان کے پاس 20 گیگاواٹ سے زائد اضافی بجلی موجود ہے جسے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کے ذریعے ڈیجیٹل ایکسپورٹ میں بدلا جا سکتا ہے۔ بٹ کوائن پاکستانیوں کے لیے بچت، مالی شمولیت اور بین الاقوامی ادائیگیوں کے مسائل کا موثر حل ہے۔
حکومتی وژن اورجامع اصلاحات پاکستان کی بٹ کوائن اور ڈیجیٹل معیشت کو ترقی کی نئی سمت دے رہی ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ڈیجیٹل معیشت بٹ کوائن ترقی کی کے لیے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔