دیر بالا میں ڈمپر نے دو کاروں اور ایک سوزوکی کو کچل دیا، 2 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے باعث موقع پر افراتفری پھیل گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر بالا کے علاقے واڑی سور پل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر بے قابو ہو کر دو موٹر کاروں اور ایک سوزوکی پر چڑھ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے باعث موقع پر افراتفری پھیل گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
حادثے کے بعد جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر گھنٹوں پھنسے رہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ٹریفک کی بحالی کے لیے اقدامات کیے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔