کامیابیاں بھی، چیلنجز بھی: بلوچستان حکومت کا 2025 کیسا رہا؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
سال 2025 بلوچستان حکومت کیلئے جزوی کامیابیوں اور بعض شعبوں میں سست روی کا سال رہا۔ حکومت نے ٹرانسپورٹ، شہری ترقی، تعلیم، فلاحی منصوبوں اور سمگلنگ کے خلاف اقدامات میں نمایاں پیش رفت کی۔ کوئٹہ میں گرین بس منصوبے میں توسیع، پنک بس سروس کا آغاز، اہم سڑکوں کی بہتری اور غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے سے شہری سہولیات میں بہتری آئی۔ تعلیم کے شعبے میں 32 ارب روپے مختص کئے گئے، 3200 بند سکول بحال ہوئے، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی اور طلبہ کیلئے سکالرشپس کا آغاز ہوا۔ فلاحی شعبے میں بی آئی ایس پی کی رقم میں 27 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ صحافیوں کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ تاہم صحت، کمیونیکیشن اور زراعت کے بعض منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا جس سے انتظامی چیلنجز نمایاں ہوئے۔ مجموعی طور پر 2025 بلوچستان حکومت کیلئے جزوی طور پر کامیاب سال رہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔