مقررین نے کہا کہ شہید بی بی کی ملک پاکستان کے لئے بڑی خدمات ہیں، انہوں نے جمہوریت، پاکستان کے عوام، ملک کے استحکام کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ پورے ملک کی طرح تحصیل کھوئی رٹہ میں بھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کی تقریب کھوئی رٹہ پریس کلب میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر حکومت آزا کشمیر محمد رفیق نئیر تھے جبکہ صدارت تحصیل صدر عبدالقیوم چوہان نے کی۔ برسی کی تقریب میں کارکنان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حلقہ کھوئی رٹہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت واصف علی واصف نے حاصل کی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض جابر شاد ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔ برسی کے تمام تر انتظامات پبلک ریلیشن آفیسر وزیر مذہبی امور زاہد بٹ نے کیے۔ برسی کی تقریب سے وزیر حکومت محمد رفیق نئیر، عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ، نور صابر ایڈووکیٹ، عبدالقیوم چوہان، ڈاکٹر یعقوب حیدر، چوہدری رزاق ایڈووکیٹ، چوہدری مزمل خالق، عارف کٹاریہ، راجہ ظفر اقبال، نصیر ایڈووکیٹ، شبیر کسانہ ایڈووکیٹ، مرزا ابرار ایڈووکیٹ، عابد چوہدری، چوہدری رمضان اور دیگر نے اپنے خطاب  میں شہید بینظیر بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کے استحکام اور بقا کے لئے شہید بھٹو کے خاندان کی بڑی قربانیاں ہیں آج اگر ملک پاکستان دفاعی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم ہے اس کا کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان کو جاتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ شہید بی بی کی ملک پاکستان کے لئے بڑی خدمات ہیں، انہوں نے جمہوریت، پاکستان کے عوام، ملک کے استحکام کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔ بھٹو خاندان نے پاکستان کے استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ بھٹو خاندان نے اپنے عوام کے  لیے قربانی دی، ہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور محمد مطلوب انقلابی شہید کے مشن کی تکمیل کے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حلقہ کھوئی رٹہ میں پیپلز پارٹی کے متحد و منظم کارکنان گھر گھر اپنے قائدین کا پیغام پہنچائیں اور آنے والے الیکشن میں حلقہ کھوئی رٹہ سے پیپلز پارٹی کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: برسی کی تقریب ملک پاکستان پیپلز پارٹی کے استحکام شہید بی کے لئے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن