سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آگئے۔
پاکستان اور سری لنکا تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے، تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7 جنوری، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیںدورہ سری لنکا کیلیے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع، اہم کھلاڑی کی واپسی یقینی
پاکستان کا دورہ سری لنکا، بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک
پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ اسکواڈ چننے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، اور عثمان طارق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ بگ بیش کے لیے آسٹریلیا میں موجود بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گے جبکہ شاہین گھٹنے کی انجری کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کا اعلان
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔