آل راؤنڈر شاداب خان کی 6 ماہ بعد قومی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔

سلمان علی آغا آئندہ سیریز میں بھی پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہ رواں سال سب سے زیادہ 34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے شاہین آفریدی پھر گھٹنے کی انجری کا شکار، بگ بیش لیگ سے باہر ہونے کا خدشہ

27 سالہ شاداب خان نے جون میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ اس سال کے آغاز میں کندھے کی سرجری سے گزرے، جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کامیاب بحالی پروگرام مکمل کیا۔ اس وقت وہ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں شرکت کر رہے ہیں۔

اسکواڈ میں ایک اور اہم اضافہ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع کا ہے، جو ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کر سکے۔ 23 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز حال ہی میں پاکستان شاہینز اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں۔ وہ اب تک 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 132.

81 ہے۔

پاکستان ٹیم جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا روانہ ہو گی۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دمبولا میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریز پاکستان کے لیے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کو ترتیب دینے کا اہم موقع فراہم کرے گی۔

ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گا۔

سری لنکا سیریز: پاکستان کا 15 رکنی ٹی 20 اسکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق

خواجہ محمد نافع ٹیم مینجمنٹ

نوید اکرم چیمہ (منیجر)، مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)، حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)، شین میکڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، کلیف ڈیکن (فزیوتھراپسٹ)، گرانٹ لوڈن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ)، سید نعیم احمد (میڈیا منیجر)، کرنل عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر)، محمد احسان (مالش کرنے والے)

 سری لنکا سیریز شیڈول

7 جنوری کو پہلا ٹی 20 کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 9 جنوری کو اور تیسرا 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خواجہ محمد نافع سری لنکا ٹی 20 سیریز شاداب خان قومی اسکواڈ کا اعلان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواجہ محمد نافع سری لنکا ٹی 20 سیریز قومی اسکواڈ کا اعلان اسکواڈ کا ٹی ٹوئنٹی سری لنکا وکٹ کیپر جنوری کو کے لیے

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا