Jasarat News:
2026-07-24@04:49:45 GMT

حیدرآبادانڈس لائنز کلب لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کررہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد انڈس لائنز کلب بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کر رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فائونڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں نے انڈس لائنز کلب کی جانب سے عائشہ پارک لطیف آباد میں 49ویں دو روزہ سالانہ مفت آئی کیمپ کا دورہ کرنے کے موقع پرحیدرآباد انڈس لائنز کلب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کیمپ کے چیف آرگنائزر امتیاز احمد خان نے ویلفیئر کے وفد کو خوش آمدید کہا اور کیمپ کا تفصیلی دورہ کراتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں تقریباً 1200مریضوں کا معائنہ اور 500لوگوں کے آپریشن کیے گئے۔اس موقع پر انڈس لائنز کلب کے عدیل صدیقی ،تراب علی خواجہ ،صلاح الدین قریشی ،شاہد محمود آرائیں ،ناہید انصاری ،خان آفتاب احمد خان،حاجی عبدالحمید ،شاہد راجپوت ،محمد اسماعیل شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔دورے کے موقع پر حاجی محمد یاسین آرائیں نے موجود مریضوں سے کیمپ میں دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کی ،مریضوں کا کہنا تھا کہ کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ ،ٹیسٹ، طعام، ادویات اور آپریشن کی سولیات بالکل مفت فراہم کی گئی جبکہ انتظامیہ کا مریضوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون و رویہ انتہائی مناسب تھا۔حاجی محمد یاسین آرائیں نے انڈس لائنز کلب کی انتظامیہ کو کیمپ کے بہتر انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انڈس لائنز کلب

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم