data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی:بھارت میں امریکا کے H-1B ویزا کے حصول کے خواہش مند شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ ویزا انٹرویوز اور اپائنٹمنٹس میں غیر معمولی تاخیر مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ اس صورتحال کے باعث ہزاروں بھارتی شہری جو پہلے ہی امریکا میں ملازمت یا روزگار کے معاہدوں سے وابستہ ہیں، طویل عرصے سے اپنے ہی ملک میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہو چکا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے اس سنگین مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزا اپائنٹمنٹس میں تاخیر کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہری نہ صرف امریکا واپس جانے سے قاصر ہیں بلکہ ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ H-1B ویزا اپائنٹمنٹس کا بحران کئی ماہ سے جاری ہے، جس نے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو سنگین مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔

رندھیر جیسوال کے مطابق حکومت اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،  اب تک کوئی فوری حل سامنے نہیں آ سکا، بہت سے ایسے بھارتی شہری ہیں جو عارضی طور پر بھارت آئے تھے لیکن ویزا اپائنٹمنٹ نہ ملنے کے باعث واپس امریکا نہیں جا پا رہے، جس سے ان کی نوکریاں، آمدنی اور خاندانی نظام شدید دباؤ میں ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے ویزا اسکریننگ کے عمل کو حالیہ مہینوں میں مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت درخواست گزاروں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پبلک کرنے کی شرط، بھاری فیسوں کی ادائیگی اور اضافی انتخابی معیار پر پورا اترنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ان اقدامات نے بھارتی درخواست گزاروں کے لیے H-1B ویزا کا حصول مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بحران کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ خود بھارتی حکومت اور میڈیا متاثرہ افراد کو اب  H-1B ویزا ہولڈرز جو بھارت میں پھنسے ہیں کے الفاظ سے مخاطب کر رہے ہیں،متاثرہ افراد کا مطالبہ ہے کہ بھارتی حکومت اس معاملے پر امریکا کے ساتھ مؤثر سفارتی سطح پر بات چیت کرے تاکہ ویزا اپائنٹمنٹس کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور انہیں اپنے روزگار اور معمول کی زندگی کی طرف واپس جانے کا موقع مل سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: H 1B ویزا

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو