سفارتی کامیابی یا کھیلِ سیاست؟ پاکستان نے ٹرمپ کا شکریہ کما لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
پاکستان نے حالیہ دنوں میں امریکی تعلقات میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں اپنا اثر و رسوخ مضبوط کر لیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت کابل ائیرپورٹ حملے کے مرکزی ملزم محمد شریف اللہ کی گرفتاری اور اسے امریکا کے حوالے کرنے سے ممکن ہوئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب میں کھل کر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا، جس سے پاکستان نے خود کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے بھارت کے برعکس سفارتی راستہ اختیار کیا اور واشنگٹن میں مؤثر لابنگ کے ذریعے ٹرمپ کے قریبی مشیروں کی توجہ حاصل کی۔ جنرل عاصم منیر کے وائٹ ہاؤس دورے کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی، جسے امریکی صدر نے سراہا۔ مزید برآں، پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی اہمیت کو اجاگر کیا، خاص طور پر خلیجی ممالک اور سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بنیاد پر۔ امریکہ کے ساتھ 6 ٹریلین ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کے معاہدے نے بھی پاکستان کی عالمی اہمیت بڑھائی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ پاکستان کے لیے بڑی سفارتی کامیابی ہے، لیکن کمزور معیشت اور علاقائی عدم استحکام مستقبل میں ممکنہ چیلنجز کے طور پر موجود رہیں گے۔ یہ پیشرفت عالمی سطح پر بھی پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کرتی نظر آ رہی ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ ملک نے سفارتی محاذ پر موثر حکمت عملی اختیار کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔
یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔
مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔
Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.
This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP
— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026
اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز