اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا قابل مذمت: پاکستان‘ سعودی عرب‘ حماس
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد‘ ریاض (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل کی طرف سے خود ساختہ صومالی لینڈ کو آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنے کے اعلان کی پاکستان اور سعودی عرب اور حماس نے مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے بھی صومالی سرزمین پر ایک نئے ملک کے قیام کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ یکطرفہ علیحدگی کی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے بھی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے غیرقانونی اور اشتعال انگیزاقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ اقدامات صومالیہ اورپورے خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ مصر، ترکیہ، جبوتی اورافریقی یونین نے بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ علیحدہ علاقوں کو تسلیم کرنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔صومالیہ نے اسرائیل سے احتجاج کرتے ہوئے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مذمت
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صومالی لینڈ
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔