پولیس ناکے پر رشوت وصول کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
سٹی42: چوہنگ پولیس نے پولیس ناکے پر رشوت وصول کرنے والے 3اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ انسپکٹر مبشر کی مدعیت میں پولیس سٹیشن چوہنگ میں درج کیا گیا۔
مقدمہ میں شامل افراد میں اے ایس آئی اکبر اور دو کانسٹیبل اشرف اور آصف شامل ہیں، جو شہر میں داخل ہونے والے افراد سے رشوت وصول کرتے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔