پنجاب میں ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
پنجاب میں ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفرد ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
“سی ایم سہولت آن دی گو” بازار میں ریڑھی بانوں کو باعز ت روزگار اور شہریوں کو معیاری اور سستی اشیاء ملنے لگیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ریڑھی بانوں کو 400 سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کر دی گئی۔
لاہور میں پہلے مرحلے میں دس مقامات پر ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ کھل گئے، گلشن راوی، شادمان، مادر ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن کے سہولت بازار فنکشنل کر دیئے گئے، کھاڑک نالہ، اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی “سہولت آن دی گو بازار “فعال ہو چکے ہیں۔
“سہولت آن دی گو بازار” میں پھل، سبزیاں، چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر ملیں گی، “سہولت آن دی گو بازار” میں سکیورٹی، واش روم اور صفائی کا شاندار اور بہترین نظام کیا گیا ہے، ڈرائیو تھروخریداری کی سہولت بھی موجود ہے۔
فروری تک لاہور میں مزید 5 مقامات پر سہولت آن دی گو بازار فنکشنل کئے جائیں گے، برکی، صدر، نشتر ٹاؤن، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور فیروز والا میں سہولت آن دی گو بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
دکانداروں نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے باقاعدہ مالک بن چکے ہیں، ریڑھیوں کو ہٹانے کی بجائے باوقار اور باقاعدہ سسٹم بنانے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سہولت آن دی گو بازار کے ذریعے رمضان بازاروں میں ملنے والی سستی اشیاء سال بھر دستیاب ہوں گی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہولت آن دی گو بازار کو مرحلہ وار لاہور کے دیگر علاقوں تک وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سہولت آن دی گو بازار قائد محمد نوازشریف کے کلین اور خوبصورت لاہور کا ویژن ہے، ریڑھی بانوں کو اپنی دکانیں ملنے پر جو خوشی ہو رہی ہے اسے محسوس کر سکتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے، حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سہولت آن دی گو بازار جیسے پراجیکٹ لائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ریڑھی بان برسوں سے کھلے آسمان تلے کھڑے ہوتے تھے آج انہیں چھت مل چکی ہے، سہولت آن دی گو بازار پراجیکٹ کے قیام کے لئے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے کہا کہ سہولت آن دی گو بازار بننے سے رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کی ضرورت بھی کم ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، قائد ’را‘ سے پیسے لے رہا ہے: مصطفیٰ کمال سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر متنازعہ پن بجلی منصوبے کی منظوری محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک نے اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا مسترد کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سہولت آن دی گو بازار
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔