پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی کوشش کی سخت مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل کی یہ کارروائی نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ صومالیہ کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہے اور پورے خطے کے امن پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ پاکستان عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایسی اشتعال انگیز اقدامات کو مسترد کرے اور اسرائیل کو خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچانے سے روکے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اور دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔