Nawaiwaqt:
2026-07-24@00:52:26 GMT

بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا

لاہور (این این آئی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کل (پیر ) 29دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب بھر کے علاقے بارش سے محروم رہیں گے تاہم شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری ہونے کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔ صوبے کے شمالی اضلاع میں شدید سردی رہی جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں منفی 3ڈگری، ژوب میں 3ڈگری، قلات میں 1ڈگری اور سبی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ تربت میں درجہ حرارت 12، نوکنڈی میں 4، چمن میں 3، گوادر میں 9اور جیوانی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں خشک موسم کے باعث شہری نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور مدافعت بڑھانے والی غذاں کا استعمال کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سینٹی گریڈ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا