اکشے کھنہ کی ’دریشیم 3‘ سے علیحدگی، پروڈیوسر نے ’دھرندھر‘ کے معروف اداکار کو کھری کھری سنادیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
فلم دریشیم 3 سے آخری لمحات میں علیحدگی اختیار کرنے پر اداکار اکشے کھنہ تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جس پر فلم کے پروڈیوسر نے انہیں ’غیر پیشہ ور‘ اور ’زہریلے رویے‘ کا حامل شخص قرار دیا ہے۔ تاہم اس معاملے پر اداکار ارشد وارثی نے اکشے کھنہ کی کھل کر حمایت کی ہے اور ان کی شخصیت اور کام کی تعریف کی ہے۔
ارشد وارثی اور اکشے کھنہ ماضی میں ہلچل (2004) اور شارٹ کٹ (2009) میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران ارشد وارثی نے اکشے کھنہ کے بارے میں کہا کہ اکشے بہت سنجیدہ انسان ہیں۔ وہ ہمیشہ سے شاندار اداکار رہے ہیں۔ وہ اپنی ہی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں، کسی کی رائے کی پرواہ نہیں کرتے، اور اپنی زندگی اپنی شرائط پر جیتے ہیں۔ ان کے پاس کبھی کوئی پی آر ٹیم نہیں رہی۔ وہ شروع سے ایسے ہی ہیں۔
اکشے کھنہ کو حال ہی میں ہدایتکار آدتیہ دھر کی جاسوسی ایکشن فلم ’دھرندھر‘ میں زبردست پزیرائی ملی۔
یہ بھی پڑھیے دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘
ناظرین کے مطابق بعض مناظر میں ان کی اداکاری فلم کے مرکزی اداکار رنویر سنگھ پر بھی بھاری نظر آئی۔ اسی تناظر میں ارشد وارثی نے بھی ان کی اداکاری کو متاثرکن قرار دیا۔
دوسری جانب ہفتے کے روز اکشے کھنہ کی جانب سے دریشیم 3 سے شوٹنگ سے چند دن قبل علیحدگی اختیار کرنے کی خبر سامنے آئی، جس پر فلم کے پروڈیوسر کمار منگت پاٹھک نے انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
بولی وڈ ہنگامہ سے گفتگو میں پروڈیوسر نے کہا کہ ان کے طرزعمل کی وجہ سے مجھے مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ میں قانونی کارروائی کروں گا۔ میں نے نوٹس بھیج دیا ہے، لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا۔ شہرت ان کے سر چڑھ گئی ہے۔
کمار منگت پاٹھک نے دعویٰ کیا کہ اکشے کھنہ کا رویہ فلم سیکشن 375 (2019) کے دوران بھی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ ان کے مطابق بہت سے لوگوں نے ہمیں پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اکشے کے ساتھ کام نہ کریں۔ سیٹ پر ان کی توانائی بہت منفی انداز میں ظاہر ہوتی ہے۔ سیکشن 375 نے ہی انہیں دوبارہ پہچان دی، اور اس کے بعد ہی انہیں دریشیم 2 جیسی بڑی فلمیں ملیں۔ اس سے پہلے وہ تین، چار سال تک گھر بیٹھے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی جھوٹ پر مبنی فلم دھرندھر کے جواب میں پاکستان کا ’میرا لیاری‘ فلم کا اعلان، شائقین پُرجوش
واضح رہے کہ 2025 اکشے کھنہ اور ارشد وارثی دونوں کے لیے کامیاب سال ثابت ہو رہا ہے۔ جہاں اکشے کو دھرندھر میں سراہا جا رہا ہے، وہیں ارشد وارثی کو فلم ’دی باس‘ بیڈز آف بالی ووڈ‘ میں غفور کے کردار پر خوب داد ملی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکشے کھنہ انٹرٹینمنٹ دریشیم 3 دھُرندھر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکشے کھنہ انٹرٹینمنٹ ارشد وارثی اکشے کھنہ
پڑھیں:
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔
قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم