شکارپور: بارات کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
شکارپور میں قومی شاہراہ بائی پاس پر بارات کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دلہا، اس کا بھائی اور ڈرائیور شامل ہیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، بارات شکارپور شہر سے جیکب آباد جارہی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔