قصور: 3 نوجوانوں نے 10 سالہ بچے کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
پنجاب کے ضلع قصور میں 3 نوجوانوں نے 10 سالہ بچے کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ صدر چونیاں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، اہل خانہ نے کہا کہ تین ملزمان احسان۔محمد احمد اورصائم نعمان کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ینوں ملزمان نے نعمان کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 10 سالہ نعمان گھر سے سودا سلف لینے کے لیے بازار نکلا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔