بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر وہ ہمارا جیسا بہادر فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا، ہم نے بھارت پر رحم کیا ورنہ مزید جہاز بھی گراسکتے تھے، مودی کوپتہ چل گیا جنگ کھیل نہیں ہے
ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، ہم کسی ملک سے لڑنا نہیں چاہتے لیکن کوئی ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالے گا تو ماریں گے ، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی سے خطاب

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر وہ ہمارا جیسا بہادر فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا، ہم نے بھارت پر رحم کیا ورنہ مزید جہاز بھی گراسکتے تھے، کسی نے بھی جنگ مسلط کی تو ہمارا فیلڈ مارشل ناکوں چنے چبوا دے گا۔تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں شہادت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کی شہادت ہمیں تقسیم کرنے کا دن تھا مگر میں نے بے نظیر کی روح جو کہہ رہی تھی اُس کے مطابق پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا کیونکہ ہماری فوج نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ انہیں معلوم ہوا یہ کھیل نہیں ہے اور مودی کو اندازہ ہوگیا کہ جنگ کھیل نہیں، پاکستان پاکستان ہے، ہم مسلمان اور شہادت کے متمنی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں نے لحاظ کیا، ورنہ بھارت کو معلوم ہوجاتا اور پاک فضائیہ کے شاہین ان کے سارے جہاز بشمول وکرم بھی گرا دیتے، اگر دوبارہ کسی ملک نے بھی دیکھا تو یاد رکھے یہاں آصف زرداری، پیپلزپارٹی اور بھٹو صاحب کے وارث بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے میدان کیلیے تیار ہیں، ہتھیار اٹھائیں گے اور جانوں کی قربانی دیں گے، تم کیا مارو گے ہم تمھیں گولی ماریں گے، بھارت خود کو ہم سے دس گنا بڑا ملک کہتا ہے، مگر چار دن ٹانگیں کھڑی نہیں ہوسکیں‘۔صدر زرداری نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ دل گردا کہاں سے لاؤ گے جو ہمارے فیلڈ مارشل، وزیراعظم، فضائیہ سربراہ کا ہے، اس کیلیے شہادت کی امید، دعا کرنی ہے، میں نے چار دن پہلے ہی بتادیا تھا کہ جنگ ہونی‘۔آصف علی زرداری نے کہا کہ مئی میں ہونے والی جنگ کے دوران مجھے ملٹری سیکریٹری نے بنکر میں جانے کا مشورہ دیا مگر میں نے انکار کیا اور جواب دیا کہ موت وہاں بھی آجائے گی، میں شہادت کیلیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ کبھی بھی ضرورت ہوئی تو جان، مال سب کچھ لگانے کو تیار ہیں، ہمیں پاکستان کو اور عوام کو بچانا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ ورکرز کو باہر نکالوں بلکہ ہمیشہ کہا کہ میں انکا خود مقابلہ کروں گا، یہ مجھے بی بی سے ملا، ہم اکیلے ہی دشمن کیلیے کافی ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دشمن سے ہماری نسلیں بھی لڑیں گی اور بعد کی نسلیں بھی لڑیں گی، میں واضح کرتا ہوں کہ ہم جنگ کے شوقین نہیں مگر کسی نے گریبان میں ہاتھ ڈالا تو طمانچہ ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایسا چیف بیٹھا ہے جو ناکو چنے چبوا دے گی، ہم نے پہلے سے بندوبست کر کے رکھا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ ملک میں مسائل اور تکالیف ہیں وہ آہستہ آہستہ کم ہوں گی، ایک بے وقوف نے ساڑھے چار سال میں سب سے تعلقات خراب اور معیشت تباہ کروائی مگر اب ہمارے تعلقات بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ان میں جنرل عاصم منیر بھی ہمارے ساتھ ساتھ ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل پیپلزپارٹی نے اور عوام نے بنایا ہے، آپ بے فکر سوئیں، آپ کی آنے والی نسلوں کا میں ضامن ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: زرداری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل بھارت کو نے بھارت

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار