پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے سیاسی ناکامیاں چھپا رہی ہے، وزیر مملکت قانون
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی مقبولیت حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ فریب پر مشتمل ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے فالوورز اور مصنوعی ریچ کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو مقبول دکھاتی ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے اور عوام حقیقت جان چکے ہیں، بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس بھی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں، جس سے پی ٹی آئی کی اصل صورتِ حال عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہے۔
وزیر مملکت نے زور دے کر کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے دعوے محض فریب ہیں اور ان کا حقیقی عوامی اثر و رسوخ محدود ہے، کسی بھی جھوٹ کو سچ ثابت کرنا ہو تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو بول دو وہ یہ کام باآسانی انجام دے لیتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل وزیر مملکت سوشل میڈیا پی ٹی آئی
پڑھیں:
بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک خاموش جنگ لڑی جا رہی ہے جو بارود سے زیادہ نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صوبائی وزرا علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بشیر زیب نے جب ایک کالعدم تنظیم کی کمان سنبھالی تو حالات مزید خراب ہوئے، جبکہ جنید بشیر زیب کا رائٹ ہینڈ ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لڑی جا رہی ہے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے زنگی ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں سنگل ایپ کے ذریعے آپریشنل منصوبہ بندی جبکہ ڈیلٹا چیٹ کے ذریعے خفیہ بھرتیاں کرتی ہیں۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ آج دشمن صرف گولی کا استعمال نہیں کر رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلا کر بھی اپنا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نوجوان پہاڑوں کا رخ کریں۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں میں خواتین کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ شہناز بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسوں میں شرکت کرتی تھیں اور ان کا باہوٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ ہوا۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کی قیادت ڈاکٹر صبیحہ کر رہی ہیں اور ان کا بھائی ایک کالعدم تنظیم کا حصہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کراچی سیل کی قیادت فوزیہ شاہوانی کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان سیاست خاموش جنگ نوابزادہ جمال رئیسانی وی نیوز