سہراب گوٹھ میں گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں ملنے کے معاملے پر اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں ملنے سے متعلق علاقہ مکینوں کا بیان سامنے آگیا۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل یہ خاندان یہاں رہنے آیا تھا، میاں بیوی میں اکثر جھگڑے رہتے تھے، اور شور ہوتا تھا۔
کراچی: سہراب گوٹھ گنا منڈی میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمدریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں، بظاہر یہ معاملہ خودکشی کا لگ رہا ہے۔
متاثرہ خاندان کے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ شوہر نجیب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، مرنےوالی خاتون اس کی دوسری بیوی تھی، پہلے شوہر کے دو بچے بھی ساتھ تھے۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ مرد کی پہلی شادی سے ہونے والا بڑا بیٹا والد کے ساتھ کام پر تھا، جاں بحق ہونے والی 10سال کی سونم نجم کی پہلی بیوی سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ شوہر کا تعلق لیہ سے ہے۔ چاروں لاشیں پھندا لگی ہیں۔
لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ خاتون اور
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔