برطانیہ کو ٹھیک ڈیمارش کیا،اسپرکوئی پشیمانی نہیں، نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہاسیاسی جماعت کی دھمکیوں پر برطانیہ کو ٹھیک ڈیمارش کیا،اس پر کوئی پشیمانی نہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہادوست ممالک سرآنکھوں پرلیکن کچھ اصول بنانے پڑتےہیں،برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ ایسی اشتعال انگیزی کو روکے،کسی اور ملک میں ایسی اشتعال انگیزی ہوئی تو ایسا ہی ردعمل دیں گے۔
انہوں نےمزیدکہاپاکستان قیام امن کیلئےعالمی استحکام فورس کاحصہ بنےگا،حماس کوغیرمسلح کرنے کی کسی کوشش میں شریک نہیں ہوں گے،امریکا سے بھارت نے سیزفائرکی اپیل کی،پاکستان نے کسی کو صلح صفائی کا نہیں کہا۔
نائب وزیراعظم نےکہاسعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نےہماری بہت مددکی،جنوبی ایشیا میں بھارت نےاپنی برتری کابیانیہ بنارکھا تھاجسےچارروزہ جنگ نےنیست و نابودکردیا،چھ سےسات مئی کےدرمیان بھارت کےسات طیارےمارگرائے،اپنےدفاع میں ہم نے جوبھی کارروائی کی اس کا ثبوت پوری دنیا کودکھا دیا،دس مئی کو ہمارے حملے کے چند گھنٹے کے اندر بھارت نے امریکا سے صلح کروانے کی اپیل کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔