ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر تاریخ رقم کی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسٹیٹ بینک نے ڈاکٹر شمشاد اختر کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، اسٹیٹ بینک بورڈ، انتظامیہ اور تمام عملہ نے سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر تاریخ رقم کی، ان کا دورِ ملازمت مثالی قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے غیر متزلزل عزم سے عبارت تھا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کو مضبوط بنانے اور مستحکم مانیٹری و مالیاتی پالیسیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایک ایسی لازوال میراث چھوڑی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔
اعلامیہ کے مطابق ایک ممتاز ماہرِ معاشیات اور عالمی ترقیاتی رہنما کے طور پر ان کے شاندار کیریئر نے بین الاقوامی مالیاتی اور کثیرالجہتی اداروں میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کو ایک ماہرِ معاشیات، بصیرت رکھنے والی رہنما اور ملک کی مخلص خادمہ کے طور پر ہمیشہ انتہائی احترام اور تشکر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک ان کے اہلخانہ، دوستوں اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ڈاکٹر شمشاد اختر کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کے طور پر
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔