نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد نئے سال کے موقع پر پاکستان میں بھی نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہوکر 69 ڈالر 73 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 32 سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 145روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی، ایکس ریفائنری قیمت میں 11روپے فی لیٹر کمی دیکھنے میں آئی ہے، 15دسمبر کو پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 156روپے66 پیسے تھی۔عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 84 ڈالر27 سینٹ سے کم ہوکر 79 ڈالر 92 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہے۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری نرخ میں 9 روپے 57 پیسے کی کمی ہوئی ہے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 164روپے 92 پیسے سے کم ہوکر 155روپے 35 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔اس طرح پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نرخوں میں بڑی کمی کا امکان ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلامہ شاہ احمد نورانی اخبارات کے آِئینے میں ایک عہد۔ سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان ملاملٹری الائنس کی بات کرنیوالے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے، طاہر اشرفی پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا، عالمی جریدے کا اعتراف سابق گورنراسٹیٹ بینک شمشاد اختر کی نماز جنازہ ادا،کراچی میں سپرد خاک وفاقی وزیرِاحسن اقبال نے قائداعظم کے 150ویں یومِ پیدائش کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمت کمی کا امکان میں بڑی کمی نئے سال کے پیٹرول کی کی قیمت سینٹ کی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔