کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نفرت انگیز اور شرانگیز سرگرمیوں سے دور رکھیں اور ایسے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بننے دیں، پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب وہ مایوسی میں اس قسم کی حرکتیں کر رہی ہے، جس کی ہم سب شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں کراچی کے مسائل اور وفاقی پیکج برائے کراچی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی پیکج پر وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ گورنر سندھ نے لندن میں پی ٹی آئی کی جانب سے فیلڈ مارشل کے حوالے سے کی گئی مبینہ شرانگیز گفتگو پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز رویہ پی ٹی آئی اوورسیز کی جانب سے مسلسل پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نو مئی کے واقعات سے پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ نہ ہوا تو اب ایسے بیانات دیے جا رہے ہیں، جو دہشت گردی اور اوورسیز پاکستانیوں کو اکسانے کے زمرے میں آتے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت اس معاملے کی فوری انکوائری کرائے اور یہ دیکھا جائے کہ کون لوگ برطانیہ کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کہا کہ برطانیہ اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ گورنر سندھ نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نفرت انگیز اور شرانگیز سرگرمیوں سے دور رکھیں اور ایسے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بننے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب وہ مایوسی میں اس قسم کی حرکتیں کر رہی ہے، جس کی ہم سب شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر سندھ نفرت انگیز پی ٹی آئی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار