جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ان کی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی چکیوں میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا۔

صحافی ارشاد بھٹی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد علی مرزا نے انکشاف کیا کہ وہ اڈیالہ کے جس حصے میں تھا وہاں ان سمیت تین لوگوں کے پاس تین چکیاں تھیں۔ ان کی دیوار کی پچھلی طرف عمران خان کو رکھا گیا تھا۔ ان کے پاس چھ چکیاں تھیں اور انہیں مشقتی بھی ملا ہوا تھا۔

انجینئر مرزا کے مطابق انہیں عمران خان کی کبھی کبھار آواز سنائی دے دیتی تھی۔ وہ اپنے مشقتی کے ساتھ گفتگو کیا کرتے تھے۔ یہ گفتگو کرکٹ کے حوالے سے ہوتی تھی، سیاست پر وہ بات نہیں کرتے تھے۔ انہیں ٹی وی بھی ملا ہوا تھا اور دو اخبار بھی لگے ہوئے تھے۔

پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی،وزیراعلیٰ مریم نواز  کا  نوٹس، رپورٹ طلب کر لی

محمد علی مرزا کے مطابق عمران خان کو کچا گوشت دیا جاتا تھا جو کہ ان کا مشقتی پکاتا تھا۔ دیسی گھی کے تڑکوں کی خوشبو آتی تھی۔ عمران خان  دو بار کھانا کھانے آتے تھے۔ صبح نو  بجے ناشتہ اور تین بجے شام کا کھانا کھاتے تھے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے 4 نومبر کے بعد عمران خان کی آواز نہیں سنی۔ انہوں نے عملے کے ذریعے تحقیق کی تو پتا چلا کہ وہ دوسری طرف شفٹ ہوگئے ہیں کیونکہ اس طرف دھوپ آتی ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: محمد علی مرزا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف