سیکیورٹی فورسز کا قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک کردیئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔فورسز کو اطلاع ملی کہ قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں، سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
لاہور کو سکھ کا سانس لینے دو، واپس جا کر کے پی کے لوگوں کی داد رسی بھی کر لو: عظمیٰ بخاری
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز قلات میں
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔