پونچھ میں آتشزدگی کے واقعے میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ نذر آتش ہونے والے مکانات غلام دین تانتری اور عبدالقیوم کے تھے جو اسی علاقے کے رہنے والے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے ارائی میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ نذر آتش ہونے والے مکانات غلام دین تانتری اور عبدالقیوم کے تھے جو اسی علاقے کے رہنے والے ہیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا۔ حکام نے بتایا کہ آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اور املاک تباہ ہوئی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔