گوادر کے قریب سمندر میں نوکٹیلُوکا بلوم کے باعث پانی سبز ہونے کے باوجود ڈولفنز کا گروپ ایک ساتھ دیکھا گیا جسے ماہرین نے مثبت علامت قرار دیا۔ذرائع کے مطابق بلوم کے باوجود مچھلیوں کی ہلاکت کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ بلوم زہریلا نہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق نوکٹیلُوکا بلوم ایک قدرتی موسمی عمل ہے اور اس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں، یہ بلوم عام طور پر سی اسپارکل کے نام سے جانا جاتا ہے جو نوکٹیلُوکا نامی ایک چھوٹے تیرنے والے سمندری جاندار کی وجہ سے بنتا ہے۔ماہرین کے مطابق نوکٹیلُوکا بلوم ہر سال سردیوں میں نومبر سے فروری کے دوران ظاہر ہوتا ہے، رواں سال اس کا آغاز نومبر میں ہوا اور یہ کراچی سے بلوچستان کے ساحل تک پھیل چکا ہے۔بلوم کے باعث گوادر کے مغربی اور مشرقی خلیج کے ساتھ ساتھ پسنی سے جیوانی تک سمندر کا پانی سبز نظر آ رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈولفنز کی موجودگی اس بات کی نشاندہی ہے کہ سمندری ماحول اب بھی متوازن ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلوم کے

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان