Islam Times:
2026-07-24@13:40:36 GMT

لبنانی حکومت اسرائیل کی کٹھ پتلی نہ بنے، شیخ نعیم قاسم

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

لبنانی حکومت اسرائیل کی کٹھ پتلی نہ بنے، شیخ نعیم قاسم

اپنے ایک خطاب میں حزب‌ الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگبندی کے معاہدے میں لبنانی حکومت نے اسرائیل کو بےجا رعایتیں دیں لیکن جواب میں اسرائیل، لبنانی حکومت کے مطالبات کو خاطر میں نہ لایا۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" کے سیکرٹری جنرل شیخ "نعیم قاسم" نے کہا کہ اس وقت لبنان، طوفان اور عدم استحکام کے منجدھار میں ہے۔ اس عدم استحکام اور مشکلات کا اصل سبب سرکش امریکہ و صیہونی دشمن ہیں۔ لبنان میں حزب‌ الله کا راستہ روشن اور درخشاں ہے۔ حزب‌ الله  نے فوج، عوام اور مختلف گروہوں کے ساتھ مل کر نہ صرف جنوب بلکہ پورے لبنان کو آزاد کروایا۔ حزب‌ الله دیانت داری، عوام کی خدمت اور کرپشن سے پاک حیثیت سے مشہور ہے۔ آج ہم ایک تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں۔ ہمارے سامنے دو راستے ہیں: پہلا یہ کہ ہم، امریکہ و اسرائیل کی تمام شرائط مان لیں جس کے نتیجے میں لبنان کی آزادی سلب ہو جائے گی اور ملک کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ دوسرا راستہ یہ ہے کہ لبنان اٹھ کھڑا ہو اور صیہونی پنجوں سے اپنی حاکمیت واپس چھین لے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے اسلحہ رکھنے کا مطالبہ موخر کیا جائے کیونکہ اسرائیلی جارحیت کے درمیان ایسا تقاضا عقلی نہیں۔ بنیادی طور پر ہمیں غیر مسلح کرنا امریکہ و اسرائیل کا منصوبہ ہے۔ جس کے پیچھے لبنان سے مقاومت کو ختم کرنے کی سازش کارفرما ہے۔ 

شیخ نعیم قاسم نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ہتھیار ڈالنے کی بات کرنا، دراصل قابضین کے مفاد میں ہے۔ یہ منصوبہ، مزاحمت و عوام کے درمیان فتنہ انگیزی، 5 مقامات پر قبضے کو برقرار رکھنے اور قتل و غارت گری کو بغیر کسی جواب دہی کے جاری رکھنے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ہوئے ایک سال سے زیادہ گزر چکا ہے لیکن اسرائیل اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ لبنان اس معاہدے پر کاربند ہے۔ حزب‌ الله کے سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے میں لبنانی حکومت نے اسرائیل کو بےجا رعایتیں دیں لیکن جواب میں اسرائیل، لبنانی حکومت کے مطالبات کو خاطر میں نہ لایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "زحلہ" سے اغواء ہونے والے ریٹائرڈ فوجی افسر "احمد شکر" کے معاملے میں لبنانی حکومت کہاں تھی؟۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا، مزاحمت اور لبنانی حکومت کو آگے قدم نہیں بڑھانا چاہئے۔ شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ اب اس کے بعد ہم سے کچھ نہ مانگا جائے اور لبنانی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اسرائیل کٹھ پتلی نہ بنے۔

جاری ہے۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لبنانی حکومت نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے خوبصورت شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کی میزبانی پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاندار انتظامات کو سراہا۔

https://x.com/ForeignOfficePk/status/2080577745026007042

اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25ویں سالگرہ پر رکن ممالک کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایس سی او گزشتہ پچیس برس کے دوران خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور رکن ممالک کے درمیان تعاون، روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

اسحاق ڈار نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا، جن میں اسلام آباد مذاکرات اور اس کے نتیجے میں طے پانے والا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت  شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںمسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب

انہوں نے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پاکستان ستمبر 2026 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ  کی سربراہی سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے تمام رکن ممالک کو 2027 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم