لاڑکانہ چلڈرن اسپتال میں آئی سی یو کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان میں ایک معاشی بحران ہے عام آدمی کا تنخواہ پر گزارا نہیں ہے، پیپلز پارٹی معاشی بوجھ کم کرنے والی پالیسیز لانا چاہ رہی ہے، شہید بے نظیر بھٹو کے منشور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ترقی کے دعوے ہو رہے ہیں مگر عام آدی ترقی اور معاشی صورتحال سے خوش نہیں ہے۔ لاڑکانہ چلڈرن اسپتال میں آئی سی یو کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں صحت کی اہم سہولیات فراہم کی ہیں کسی اور صوبے میں ایسی سہولیات نہیں ہیں، انتہائی حساس نگہداشت عالمی سطح کی ایک مہنگی سہولت ہے جو کہ لاڑکانہ میں شروع کر رہے ہی، چائلڈ لائف فانڈیشن کے ساتھ مل کر سندھ بھر میں بچوں کے صحت کی سہولیات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی سب سے کم شرح اموات اب صوبہ سندھ میں ہیں، ہمیں یہی سہولیات لوگوں تک پہنچانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ترقی کے دعوے ہو رہے ہیں مگر عام آدی ترقی اور معاشی صورتحال سے خوش نہیں ہے، عام آدمی تعلیم اور علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہا، نجکاری کے حوالے سے ہمارا اپنا ایک نظریہ ہے وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہے، سندھ ایگرو کول مائننگ کمپنی، چائلڈ لائف فانڈیشن سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے ہیں، ایکانومسٹ میگزین نے سندھ حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو چھٹے نمبر کا درجہ دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے برسی پر وفد بھیجا تاہم اس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، سیاسی جماعتوں کو سیاسی راستے نکالنے چاہئیں یہ عوام کے مفاد میں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو