دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں صحت کی بہتر سہولیات ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا ہے، شعبہ صحت میں سندھ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کم ہوئی ہے، بچوں کی زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے، دیگر صوبوں کا سندھ سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت وہ کام کررہی ہے جو دوسرے صوبوں میں نہیں ہو رہے۔
عماد وسیم کی اہلیہ سے راہیں جدا، آئندہ انہیں میری شریک حیات نہ کہا جائے، قومی کرکٹر
کوشش ہے کہ عام عوام کی مشکلات کم ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ابھی بھی معاشی مشکلات کا شکار ہے، ملکی معیشت کی ترقی کا تب پتہ چلے گا جب عام آدمی خوشحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عام عوام کی قوت خرید میں کمی آئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کاجواب اصل ٹیسٹ ہوتاہے کہ معاشی صورتحال کیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک ڈیفالٹ سے بچا ہے، ڈیفالٹ کاخطرہ ٹلنے کے بعد اب مزید معیشت کو بہتر کرنا ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عوام کو بہترین سہولیات دے سکتے ہیں، وفاق کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو اپنانا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی راستے نکالنے ہوں گے۔
اللہ نے ملاملٹری الائنس فطری طور پر بنایا ہے ، طاہر محمود اشرفی کا ناقدین کوجواب
انہوں نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی، بینظیر بھٹو نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ کس نے لمبی اننگز کھیلنی ہے یہ فیصلہ عوام کریں گے، اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر وفد بھیجنے پر نوازشریف کے شکرگزار ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وفد سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیاسی مفاہمت کیلئے صدر زرداری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔
ایک کیس پر اگر آپ اداروں پرحملہ کریں گے تو پھر گلہ نہ کریں، بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کو سیاسی دائر ے کے اندر لے کر آئے، نئے الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کرنی ہوں گی، الیکشن کا ایسا سسٹم ہو جس پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قبل از وقت الیکشن کی بات نہیں کر رہا،کبھی تو الیکشن ہوں گے، آج نہیں تو کل سیاسی رویہ اپنانا ہوگا، ورنہ نقصان ہوگا، انہوں نے کہا کہ دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے۔
بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پر ہوگا، اگر وہ ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، محسن نقوی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ ہوں گے
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔