محسن نقوی کا وسیم اکرم کوپی ایس ایل برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق کپتان وسیم اکرم کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کو پی سی بی خود آپریٹ کرے گا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کریں گے، پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کو پی سی بی خود آپریٹ کرے گا، علی ترین اگر نئی ٹیم کی بولی میں کامیاب ہوں گے تو وہ ضرور ٹیم کے مالک بن سکتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز اب 26 کے بجائے 23 مارچ سے کرنے کا سوچ رہے ہیں، یہ فیصلہ تمام فرنچائز کی مشاورت سے کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وسیم اکرم پی ایس ایل کیلئے کام کرینگے اور 8 جنوری کو دو ٹیموں کی نیلامی کے دوران موجود ہوں گے۔ اب ساری توجہ آٹھ جنوری کودونئی ٹیموں کی بولی پر ہے۔ ہر جگہ سے بہت زیادہ دلچسپی ظاہرکی گئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ بولی والے دن اچھی قیمت میں ٹیمیں فروخت ہوں گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کیلئے 10 پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے جن کے درمیان 8 جنوری کو اسلام آباد میں نیلامی ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے انڈر 19 ایشیا کپ میں نامناسب رویے پر آئی سی سی کو خط لکھا ہے، اگر بھارتی کھلاڑی ہمارے ساتھ ہاتھ نہیں ملانا چاہتے تو ہمیں بھی ہاتھ ملانے کا شوق نہیں ہے، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن