سکیورٹی فورسز کی قلات میں بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے; محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 4 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قلات میں بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز قلات میں
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔