کوئٹہ، سرکاری ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
احتجاج کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے کل سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے کل سے سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان گرینڈ الائنس کے جنرل سیکرٹری علی اصغر بنگلزئی کے مطابق بلوچستان کے سرکای ملازمین حکومت کی بے حسی اور نااہلی کی وجہ سے احتجاج کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرینڈ الائنس میں شامل ملازمین کی تنظیمیں کل سے قلم چھوڑ ہڑتال کریں گی، جبکہ 30 اور 31 دسمبر کو صوبے کے تمام سرکاری اداروں میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت میں ایمرجنسی شعبے کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل ملازمین تنظیمیں ڈی آر اے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔