ڈیرہ غازیخان، سید اظہر کاظمی آئندہ تین سال کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے دوبارہ صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
نومنتخب ضلعی صدر سید اظہر کاظمی نے اپنے ابتدائی خطاب میں تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان کیا، اُنہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی محاذ پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کا ضلعی کنونشن امام بارگاہ جوہر علی وڈانی میں منعقد ہوا، کنونشن کی صدارت صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادرحسین علوی نے کی جبکہ صوبائی رہنما سید انعام حیدر زیدی، انجینئر سخاوت علی سیال، ثقلین نقوی، ضلعی آرگنائزر سمیت تحصیلوں اور یونٹس کے ممبران کی شرکت، کنونشن میں ضلع بھر کے چالیس سے زائد یونٹس، چار تحصیلوں اور ضلعی ورکنگ کمیٹی کے ایک سو سے زائد اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔ کنونشن کے اختتام پر سید اظہر کاظمی کو بھاری اکثریت سے صدر منتخب، صوبائی رہنما سید انعام حیدر کاظمی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔ نومنتخب صدر سید اظہر کاظمی نے اپنے ابتدائی خطاب میں تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان کیا، اُنہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی محاذ پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید اظہر کاظمی
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔