بینظیر بھٹو نے جمہوریت اورپاکستان کے استحکام کیلئے نے مثال جدوجہید کی: وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 18 ویں برسی منائی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور عوامی حقوق، وفاقِ پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے، ان کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قابل قدر اقدامات کیے، بینظیر بھٹو نے پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محترمہ بینظیر بھٹو بینظیر بھٹو نے کے لیے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔