3 سیٹلائٹس کی لانچنگ میں تعاون کرنے پر ایرانی سفیر, روس کے شکرگزار
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
یہ تینوں سیٹلائٹس آج دوپہر روس کے "وستوچنی" خلائی مرکز سے "سایوز" راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں ایرانی سفیر "کاظم جلالی" نے 3 ایرانی سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کے بعد کہا کہ علم و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کے لئے ایک اور افتخار، نیو جنریشن سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ۔
پایا: زمین، زراعت اور ماحولیات کی نگرانی کے لئے سب سے بھاری قومی سیٹلائٹ۔
ظفر ۲: قدرتی وسائل اور خطرات کی نگرانی کے لئے زمین کی تصویربرداری کرنے والا سیٹلائٹ۔
کوثر ۱.
۵: خصوصی زرعی نگرانی اور انٹرنیٹ آف تھنگز کے مشن کے کمبائن سسٹم کے ساتھ۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوانوں کے علم کا مظہر اور ملک کی علمی طاقت کی علامت ہے، جو روشن مستقبل اور سب کے لئے محفوظ زندگی کی نوید دیتی ہے۔ کاظم جلالی نے اسی حوالے سے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایرانی حکومت و عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور روس کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ یہ تینوں سیٹلائٹس آج دوپہر روس کے "وستوچنی" خلائی مرکز سے "سایوز" راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجے گئے۔
کاظم جلالی نے سیٹلائٹ سازی کے میدان میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹلائٹس، ایرانی سائنسدانوں نے ڈیزائن اور تیار کئے ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری اور نجی شعبے دونوں شامل رہے۔ دو سیٹلائٹس سرکاری ہیں اور ایک سیٹلائٹ نجی شعبے کی ملکیت ہے۔ اس میدان میں ہماری سائنسی کمپنیاں اور یونیورسٹیاں سرگرم ہیں۔ ہم تمام تر خطرات اور پابندیوں کے باوجود اس شعبے میں کہنے کو بہت کچھ رکھتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ سایوز لانچر نہایت قابلِ اعتماد ہے۔ روس سے مغرب کے تعلقات خراب ہونے سے قبل، مغربی ممالک کے بہت سے سیٹلائٹس سایوز ہی کے ذریعے لانچ کئے جاتے تھے۔ انہوں نے روس کے ساتھ خلائی اور سیٹلائٹ کے میدان میں تعاون کو مثبت قرار دیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں، کچھ شعبے واضح اور آشکار ہیں، جبکہ کچ ابھی ہم دنیا پر ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی سفیر روس کے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی